فائل فوٹو

جو اقتدار میں ہوتا ہے اُسے سب سے کم علم ہوتا ہے: خواجہ آصف
08 نومبر 2019 (15:11) 2019-11-08

اسلام آباد: لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جو اقتدار میں ہوتا ہے اُسے سب سے کم علم ہوتا ہے، ان کو نہیں پتا، جب ان کے سر پر چھت گرے گی تو پتا چلے گا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں حکومت پر تنقید کے تیر چلائے، بولے بیج آپ نے خود بوئے ہیں، آپ ہی نے کنٹینر کی روایت ڈالی، اگر اسی طرح کے رویے رہے تو زیادہ دور نہیں کہ یہ سارا نظام لپیٹ دیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب اداروں کا بیڑا غرق ہو گا تو جمہوریت کا بیڑا غرق ہو گا، کل 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل شخص نے ایوان میں بیٹھ کر اس کرسی کی توہین کی، لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کو ہندوستانیوں نے پیسے بھیجے، جب ہماری تلاشی لی جاسکتی ہے تو آپکی کیوں نہیں؟


ای پیپر