مولانا فضل الرحمن استعفے سے وظیفے پر آگئے: فیاض الحسن
08 نومبر 2019 (11:41) 2019-11-08

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، وہ استعفے سے وظیفے پر آگئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن فیس سیونگ چاہتے ہیں، مذاکرات سو فیصد کامیاب ہوں گے۔جب جنگ ہوتی ہے تو محاذ تو گرم ہوتا ہے، لیکن بیک ڈور مذاکرات بھی جاری رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کنٹینر پر کھڑے ہو کر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے خلاف بات ہوگی تو جواب دینا تو بنتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اینٹ ماریں گے تو انہیں پتھر سے جواب ملے گا۔


ای پیپر