فائل فوٹو

میاں صاحب کو علاج کیلئے فلفور باہر بھیجنا چاہیے: مریم نواز
08 نومبر 2019 (11:10) 2019-11-08

لاہور: میاں صاحب کو علاج کے لیے فلفور باہر بھیجنا چاہیے، مریم نواز والد کی صحت سے متعلق تشویش میں مبتلا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے انہیں علاج کے لیے فلفور باہر بھیجنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک علاج کیلئے رضامندی ظاہر کر دی، اہلخانہ نے انہیں بیرون ملک علاج کیلئے راضی کر لیا۔

گزشتہ کئی روز سے بیمار نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اس سلسلے میں اہلخانہ اور دیگر دوست احباب نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے رضامند کرتے رہے جس پر نواز شریف پاکستان میں ہی علاج کروانے پر بضد تھے، اب خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک علاج کروانے پر اپنی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف بیرون ملک علاج کروانے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتے رہے ہیں۔


ای پیپر