فائل فوٹو

نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کو 20 لاکھ ڈالر واپس کرنے کا حکم دیدیا
08 نومبر 2019 (10:05) 2019-11-08

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی محاذ پر مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیویارک کی عدالت نے صدر ٹرمپ کو خیرات کے 20 لاکھ ڈالر واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے خیرات کی رقم سیاسی و کاروباری مفادات کیلئے استعمال کی، جج نیویارک سپریم کورٹ نے کہا ٹرمپ قانونی مقدمے سے بچنے کیلئے رقم ادا کر دیں، ٹرمپ فاؤنڈیشن پر مقدمہ نیویارک کے ڈیموکریٹ اٹارنی جنرل نے کیا تھا۔

ریاستی اٹارنی جنرل نے خیرات کی رقم سے انتخابی مہم چلانے کا الزام لگایا۔ ایپلٹ کورٹ ٹرمپ کو 8 سالہ ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاید تاریخ میں لاکھوں ڈالر خیرات دینے والا پہلا شخص ہوں۔ ٹرمپ فاؤنڈیشن نے خیرات کا پیسہ عظیم مقاصد کیلئے خرچ کیا۔ نیویارک میں ہمیں سیاسی مخالفین نشانہ بنا رہے ہیں۔


ای پیپر