فائل فوٹو

استعفے کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں: مولانا فضل الرحمان
08 نومبر 2019 (09:50) 2019-11-08

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ استعفے کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں، کوئی بات کرنے آئے تو استعفیٰ ساتھ لے کر آئے۔

جے یو آئی کا حکومت مخالف دھرنا نویں روز بھی جاری، شرکاء کے ایچ نائن گراؤنڈ میں ڈیرے، موسم کی سختیوں کے باوجود شرکاء پرجوش، پیچھے ہٹنے سے انکار۔ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کہتے ہیں حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔ آزادی مارچ دو دن بعد نیا رخ اختیار کر لے گا۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں، الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی۔

ادھر دھرنا ختم کرانے کیلئے پرویز الہی کے بعد اسپیکر اسد قیصر کو بھی بڑی ذمہ داری مل گئی، اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے نکات مرتب کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔


ای پیپر