Source : Social Media

مصنوعی ذہانت کے حامل نیوز اینکر نے میڈیا انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا
08 نومبر 2018 (18:46) 2018-11-08

ہینگ زو:دنیا کے پہلے مصنوعی ذہانت کے حامل اینکر کی گذشتہ روز عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں رونمائی کی گئی۔

نیوز اینکر جدید ترین مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا اس کی آواز مردانہ اور چہرے کے تاثرات اور ایکشن اصلی انسان کی طرح ہیں وہ بالکل پیشہ ور نیوز اینکر کی طرح براہ راست براڈکاسٹنگ، ویڈیوز، سمجھ اور پڑھ سکتا ہے۔یہ مصنوعی ذہانت رکھنے والا نیوز اینکر شِنہوا نیوز ایجنسی اور چینی سرچ انجن کمپنی سوگو یو ڈاٹ کام (sogou.cam)نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

یہ نیوز اینکر شنہوا کی رپورٹنگ ٹیم کا رکن بن گیا ہے اور یہ مسلسل 24گھنٹے اس کی سرکاری ویب سائٹ اور کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے جس سے خبروں کے پیداواری اخراجات کم ہو گئے ہیں۔


ای پیپر