Source : Social Media

مکہ پولیس کے چھاپے، متعددپاکستانیوں سمیت 77تارکین وطن گرفتار
08 نومبر 2018 (18:25) 2018-11-08

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ پولیس نے بکر احاطے میں چھاپہ مارکر متعددپاکستانیوں سمیت 77غیر قانونی ایشیائی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ایشیائی تارکین بکر احاطے میں جمع ہیں۔ وہ وہاں ریڑھی پر سامان رکھ کر فروخت کرنے کی تیاریاں کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں پرانے طرز کی ایک مکان میں نقلی عبائے تیار کراکر ریڑھیوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

پولیس نے انہیں جائے وقوعہ پہنچ کر گرفتار کر لیا اور شمیسی ترحیل کے حوالے کرد یا۔


ای پیپر