Source : Social Media

چین اور سعودی عرب ہماری مدد کر رہے ہیں،وزیراعظم
08 نومبر 2018 (17:59) 2018-11-08

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب ہماری مدد کر رہے ہیں ، دورہ چین کامیاب رہا ہے جس طرح دھرنے سے نمٹے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، حکومت نے امن وامان کی صورتحال کو مانیٹر کیا ، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا ، تحریک انصاف ہو یا کوئی اور جماعت احتساب نہیں رکے گا ، پارلیمنٹ کے اندر اورپارلیمنٹ کے باہر احتساب ہوگا ، احتساب کے عمل سے تحریک انصاف کا وزیر بھی نہیں بچ پائے گا ، وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ارکان کو حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ چین اور سعودی عرب ہماری مدد کر رہے ہیں اور دھرنے کے بعد کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح دھرنے سے نمٹے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا ، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔


ای پیپر