فوٹوبشکریہ فیس بک

سرکاری اراضی پر تجاوزات، سی ڈی اے نے اعظم سواتی کو نوٹس جاری کر دیا
08 نومبر 2018 (16:22) 2018-11-08

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے نے اعظم سواتی کو انکے فارم ہاوس کی تجاوزات پر نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات قائم کیں اور فارم ہاؤس پر غیرقانونی بیسمنٹ بنائی۔ وفاقی وزیر نے 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میانی صاحب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا تو دو گھروں اور آٹھ دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ مشینری کے پہنچنے پر رہائشیوں نے دہائیاں دینی شروع کر دی جس پر ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ 12 مرلے قبرستان کی جگہ کو واگزار کیے جانے تک آپریشن نہیں رکے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر