فوٹوبشکریہ فیس بک

سندھ حکومت نے 9 نومبر کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا
08 نومبر 2018 (15:15) 2018-11-08

کراچی: سندھ حکومت نے 9 نومبر (یوم اقبال ) کے موقع پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری کے علاوہ نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل ختم کردی تھی، اس حوالے سے چند روز قبل قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش ہوئی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی جس پر تعطیل کی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر