فوٹوبشکریہ فیس بک

نواز شریف کی طرح عمران خان بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں: آصف زرداری
08 نومبر 2018 (14:52) 2018-11-08

خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے۔ نواز شریف کی طرح عمران خان بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں۔

سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظور وسان نے خواب دیکھا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی پیپلز پارٹی کی حکومت نے بنائی۔ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے غریبوں کیلئے گرانقدر کام کئے جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام کو کسی طرح کا ریلیف نہیں دیا۔ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ کوئی بیورو کریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ وزیراعظم کے ہمیشہ یوٹرن رہے ہیں، وہ اس میں ماہر ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس سے متعلق حالات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت نے دھرنے والوں کے ساتھ این آر او کیا ہے۔ حکومت ان 1200 غریبوں کو پکڑے گی جن کی تصاویر آئی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر