فوٹوبشکریہ فیس بک

حالیہ دھرنے، احتجاج میں ن لیگ نے توڑ پھوڑ کروایا: فیاض الحسن چوہان
08 نومبر 2018 (13:14) 2018-11-08

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) نے منصوبہ بندی کے تحت توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کروا کر حکومت پر حملہ کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ مافیا کے فرنٹ مین رانا مشہود اور سرپرست حمزہ شہباز تھے، یہ تنقید کرتے رہیں گے اور حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کل قومی اسمبلی میں حکومت کو اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اب وزیراعظم کی پالیسیوں پر بیان داغ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام مافیاز کو گڈ گورننس سے جواب دیں گے، یہ چاہے جتنے مرضی حملے کرالیں۔ وزیراعظم کے وژن پر قائم رہیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آسیہ بی بی رہا ہو کر ملتان سے اسلام آباد آگئی ہے، شہباز شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، دھونس اور دھاندلی سے پولٹری میں حمزہ شہباز نے کروڑوں روپے کمائے اور شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کا مطلب کھسیانی بلی کھمبا نوچے ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر