نوسر بازوں نے مزید 3 شہریوں کے اکاؤنٹ خالی کر دیئے
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
08 نومبر 2018 (12:10) 2018-11-08

لاہور: نوسر بازوں نے مزید 3 شہریوں کے اکاؤنٹ خالی کر دیئے، جھنگ میں سرکاری سکول ٹیچر کے اکاؤنٹ سے ہیکر نے چار لاکھ بیس ہزار روپے اڑا لیے۔

جہانیاں میں خاتون ملزمہ نے بینک آفیسر بن کر تحقیقات کے بہانے طالبعلم کا اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کا پن کوڈ لیا اور منٹوں میں دو لاکھ روپے سے زائد رقم بھی نکلوا لی۔ رابطہ کرنے پر بینک عملہ نے بھی طالب علم کی معاونت سے انکار کردیا۔ چشتیاں میں جعل ساز نے سکول ٹیچر محمد یوسف کے اکاؤنٹ میں بیٹی کی شادی کیلئے پڑے 2 لاکھ 33 ہزار روپے ٹرانسفر کر لئے۔ سکول ٹیچر نے حکومت سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ادھر نوسر بازوں کیخلاف ایف آئی اے ان ایکشن۔ گوجرانوالہ سے ایک ملزم گرفتار کر کے اس کو بینکنگ کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ملزم عمران کی 2 لاکھ کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سائبر سیکیورٹی کی از سرنو تشکیل کیلئے ایف آئی اے نے متاثرہ بینکوں کے ریجنل سربراہان کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔


ای پیپر