سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تقرری غیر قانونی قرار
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
08 نومبر 2018 (11:18) 2018-11-08

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں قرار دیا کہ عطا الحق قاسمی نے بطور ایم ڈی جو احکامات دیئے وہ غیرقانونی ہیں۔ عدالت نے عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کا حکم بھی دیدیا۔ عطا الحق قاسمی کو کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیدیا۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔

عدالت نے کہا کہ عطا الحق قاسمی نے اپنے دور میں 19 کروڑ 78 لاکھ روپے حاصل کیے۔ یہ تمام اخراجات پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے لیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو مستقل بنیادوں پر ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کا بھی حکم دے دیا۔

دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ فیصلے پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ پہلے مجھے معلوم ہو جائے کہ میرے ذمہ کیا گناہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کیس کا فیصلہ 12 جولائی 2018 کو محفوظ کیا تھا۔


ای پیپر