Source : Social Media

ٹی ٹوئنٹی کے شیر ون ڈے میں ڈھیر ،پہلے ون ڈے میں کیویز سے شکست
08 نومبر 2018 (00:10) 2018-11-08

دبئی : نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو47رنز سے شکست دیدی۔

کیویز کے 267رنز کے ہدف میں پاکستان کی اوپننگ ایک دفعہ پھر بُری طرح ناکام ہو گئی ،پاکستان کے بہترین بلے باز فخر زمان ،بابر اعظم اور محمد حفیظ کو ٹرینٹ بولٹ نے ایک ساتھ 3بالز پر آﺅٹ کیا ،ٹرینٹ نے تینوں کو آﺅٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں1-0 سے برتری حاصل کرلی ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا،گرین شرٹس 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 219 پر ڈھیر ہوگئی، نمایاں بیٹسمینوں میں کپتان سرفراز احمد 64، عماد وسیم 50، امام الحق 34 اور شعیب ملک کے 30 رنز شامل ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں روس ٹیلر کے 80 اور ٹام لیتھم کے 68 رنز کی بدولت 9 وکٹ پر 266رنز بنائے،گرین شرٹس کی طرف سے شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 اور عماد وسیم نے روس ٹیلر کی بڑی وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی طرف سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز اوپن کی،تاہم 8 کے اسکور پر ٹرینٹ بولٹ کی تین گیندوں پر فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے اور ٹی 20سیریز میں کلین سوئپ فتح سے ہمکنار رہنے والی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔


ای پیپر