PTI government, measures, people interest, CM Punjab, Usman Bazdar, NCOC
08 May 2021 (12:14) 2021-05-08

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا ۔ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے ۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے ، ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے کیونکہ شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں ، شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوں گے ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔


ای پیپر