آرمی چیف کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے اہم ملاقات
08 May 2020 (20:47) 2020-05-08

راولپنڈی: امریکا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کو ایک بار پھر سراہا ہے جبکہ آرمی چیف نے کہاکہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھر پور تعاون خیر سگالی کے تحت ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہاکہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھر پور تعاون خیر سگالی کے تحت ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پھر تعاون کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔


ای پیپر