وزیر اعظم نے لاک ڈائون میںنرمی کس اہم وجہ سے کی ؟
08 May 2020 (20:42) 2020-05-08

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا مقصد دیہاڑی دار محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں جو معاشی بندیشوں سے پریشان ہیں ان کے لیے لاک ڈائون کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا،ہمیں کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک و افلاس کے خطرے کا بھی سامنا ہے،لاک ڈائون میں نرمی توازن پیدا کرنے کیلئے ضروری تھی۔

عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈان میں نرمی کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اپنائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ وہ جمعہ کو پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے دورہ اور اس کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ سینیٹرشبلی فراز نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان رائے عامہ اور قومی ہم آہنگی کا انتہائی موثر ذریعہ ہے۔

کرونا وائرس کی صورتحال میں ریڈیو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی رسائی ملک کے کونے کونے میں ہے۔وفاقی وزیر نے ریڈیو پاکستان کے نیوز پروگرام اور آرکائیو سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔پی بی سی کی ڈائریکٹر جنرل عمبرین جان نے انہیں ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کے طریقہ کار اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے موجودہ ٹرانس میٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ پہلے مرحلے میں موجودہ سو اور چار سو کلو واٹ کے AM ٹرانس میٹرز کو ڈی آر ایم پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کریں۔ وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے صوت القرآن چینل کی بھی تعریف کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے خصوصی گفتگو بھی کی۔شبلی فراز نے کہا کہریڈیو پاکستان سے ان کی خصوصی وابستگی ہے کیونکہ میرے والد احمد فراز نے اسی ادارے سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا تھا۔ریڈیو پاکستان کا ماضی انتہائی شاندار ہے اور ہم ان عظیم روایات کو دوبارہ بحال کرینگے،ریڈیو پاکستان نے عالمی شہرت کا حامل اداکار تیار کئے جو ہمارا اثاثہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے ذریعے ملک کی عظیم ثقافت تاریخ اور قومی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ سینٹر شبلی فرازنے کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ لاک ڈان میں نرمی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا مقصد دیہاڑی دار محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں جو معاشی بندیشوں سے پریشان ہیں ان کے لیے لاک ڈائون کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا۔ہمیں کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک و افلاس کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔لاک ڈان میں نرمی توازن پیدا کرنے کیلئے ضروری تھی۔عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈان میں نرمی کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اپنائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


ای پیپر