سینیٹر فیصل جاوید کے گھر سے افسوسناک خبر
08 May 2020 (18:22) 2020-05-08

لاہور: وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کیانتقال پراظہارافسوس کیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر کی والدہ آج صبح انتقال کرگئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں فیاض چوہان نے کہا ہے کہ سینیٹرفیصل جاوید کے دْکھ میں برابرکے شریک ہیں، اس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائیاور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیںہیں۔


ای پیپر