سندھ میں کون کونسی صنعتیں کھول دی گئیں
08 May 2020 (17:45) 2020-05-08

کراچی : سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، صوبہ سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کْل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔

خراب معاشی صورتحال اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی بے روزگاری کو کم کرنے کی خاطر سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، ان صنعتوں میں ٹیکسٹائل، گارمںٹس، اپیرل، ڈینم، نٹ ویئر، انجیینرنگ اور سٹیل کی فیکٹریاں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی، ٹی ڈی اے پی سے برآمدی آرڈرز کی تصدیق کے بعد اجازت دی گئی ہے۔

تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہونگی، جس میں ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت، سماجی فاصلے، ماسک اور سیناٹائزر فراہم کیا جائے گا۔


ای پیپر