کتنے لاکھ پاکستانی واپسی کے منتظر ،کتنے دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا ؟
08 May 2020 (17:14) 2020-05-08

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر عائشہ فارقی نے کہا کہ 1 لاکھ سے زائدپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، پاکستانیوں کو واپس لانے میں قرنطینہ سہولتوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کی قرنطینہ سہولتوں پر پاکستانیوں کی واپسی تیز ہوگی۔

صوبوں سے قرنطینہ سہولیات کے لیے مشاورت جاری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے 60 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،سعودی عرب سے15 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں،ایران،ووہان کے لیے پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔

عائشہ فارقی نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 3 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھروں میں جانے کی اجازت دی جائیگی۔


ای پیپر