وزیر اعظم کی عراقی ہم منصب سے بات چیت
08 May 2020 (17:08) 2020-05-08

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو وزیر اعظم بننے پرمبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی قیادت میں عراق میں اصلاحات ، قومی اتحاد اور ترقی کے اہداف کو مزید ترقی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک میں دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کے لیے مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں۔


ای پیپر