چین عالمی ادارہ صحت کو وبا کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات دینے کو تیار
کیپشن:   file photo
08 May 2020 (15:33) 2020-05-08

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو وبا کے پھیلاؤ کے آغاز سے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ تحقیقات سائنسی ہونی چاہیئں نہ کہ سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کی جائے۔

امریکہ نے چین پر وائرس کے آغاز سے متعلق معلومات کے حوالے سے شفاف معلومات نہ دینے اور وبا کو جلد روکنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ بیجنگ ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے کہا کہ یہ وائرس شاید چین کے باہر پیدا ہوا تھا۔

چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے شواہد بنا کر ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے دوسرا جھوٹ بول رہے ہیں۔


ای پیپر