گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی وبا کے دوران پیدائش کا امکان
08 May 2020 (11:51) 2020-05-08

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی کورونا وبا کے دوران پیدائش ہوگی۔

بھارت میں مارچ سے دسمبر کے دوران نو ماہ میں دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے، سب سے زیادہ متوقع پیدائش کے لحاظ سے پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جہاں مارچ سے دسمبر کے دوران پچاس لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

چین ایک کروڑ 35 لاکھ، نائیجیریا 64 لاکھ، انڈونیشیا 40 لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔


ای پیپر