کرونا وائرس، 2 لاکھ 70 ہزار 711 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن:   file photo
08 May 2020 (11:38) 2020-05-08

لندن: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 711 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

امریکا ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے مسلسل کئی روز سے پہلے نمبر پر ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 129 افراد ہلاک ہو گئے، سپرپاور میں اموات کی مجموعی تعداد 76 ہزار 928 تک جا پہنچی ہے، 29 ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 623 ہوگئی۔

برازیل میں 600، برطانیہ 539، اٹلی 274، سپین 213، میکسیکو 197، فرانس 178، کینیڈا 176، جرمنی 117، انڈیا 104، ایران 68 اور ترکی میں 57 افراد دم توڑ گئے جبکہ 13 لاکھ 44 ہزار 156 افراد کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں


ای پیپر