امریکا نے پاکستان کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن:   file photo
08 May 2020 (10:20) 2020-05-08

اسلام آباد: امریکا نے کورونا سے متاثرہ غریب پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا پاکستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے 25 لاکھ ڈالرز دے گا، پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے امریکا پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو وسیع کر رہا ہے۔


ای پیپر