ملک بھر میں وائرس سے مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن:   file photo
08 May 2020 (10:10) 2020-05-08

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 594 ہوگئی۔ ایک ہزار 764 نئے کیسز رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 837 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 530 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 10 ہزار 33 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، سندھ میں 9 ہزار 93 کیس رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 3 ہزار 956 اور بلوچستان میں ایک ہزار 725 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 558، گلگت بلتستان 394 اور آزاد کشمیر میں 78 مریض زیرعلاج ہیں۔


ای پیپر