آٹو انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کیلئے ایک اور گاڑی کا ٹیسٹ رن مکمل ،قیمت انتہائی کم
08 May 2019 (21:42) 2019-05-08

لاہور : آٹو انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کیلئے پاکستانی مارکیٹ میں ایک اور 800 cc ہیچ بیک پرنس پرل REX7 نے پہیہ چلانا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ براوو اور سوزوکی آلٹو 660cc کے بعد پرنس پر ل نے پہلی دفعہ لاہور کی سڑکوں پر ٹیسٹ رن مکمل کر لیا ،ذرائع کے مطابق یہ گاڑی بھی آٹو اور مینوئل ٹرانسمیشنز رکھنے والے 800ccانجن کیساتھ مارکیٹ میں آئے گی ،ایک اندازے کے مطابق حیران کن طور پر اس گاڑی کی فیول مسافت 22-25KM ایک لٹر بتائی جا رہی ہے ،جو کہ پاکستانیوں کیلئے ایک انہتائی خوشگوار خبر ہے ۔

ابتدائی طور پر یہ گاڑی مختلف رنگوں جن میں سفید ،سنہرا ،بھورا اور سر خ شامل ہے ،ابھی تک اس گاڑی کی قیمت آفیشل طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق اس کی قیمت7سے 7.5لاکھ تک ہو گی ،پرنس پر ل کی نمایاں خصوصیات میں پاور ونڈوز ،سینٹرل لاکنگ ،ایل سی ڈی اور پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں ۔


ای پیپر