مریم نواز پر تنقید کرنے پر وینا ملک مشکل میں آگئیں
08 مئی 2019 (20:39) 2019-05-08

اسلام آباد:میڈیا میں متنازعہ حرکتوں سے مشہور ہونے والی اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر مریم نواز شریف پر تنقید کرنے کی کوشش کی تو اور صارفین نے انہیں ان کا ماضی یاد دلا دیا ۔

اداکارہ وینا ملک نے مریم نواز کے اس ٹوئٹ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے رد عمل میں لکھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کوذلیل کروانا تھا، مگر میں جاوں گی۔

وینا ملک نے مزید لکھا کہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں، کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔ واضح رہے کہ وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتی رہتی ہیں۔

وینا ملک کی طرف سے ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی شدید کلاس لے لی۔ ایک صارف نے انہیں انڈیا کے دورے پر بھارتی پروگرام بگ باس میں بد اخلاقیاں یاد کروا دیں جبکہ دوسرے صارف نے انہیں انڈیا میں غدار وطن فوٹو شوٹ یاد کروا دیا۔ وینا ملک کچھ دیر تو اپنے دفاع کی کوشش کرتی رہیں لیکن پھر تھک ہار کر چپ کر گئیں۔ 

یاد رہے کہمریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے جیل جانے سے قبل ایک جذباتی ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے پر والد کو جیل چھوڑ کر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے، مگر میں جاوں گی۔


ای پیپر