میشا شفیع کی درخواست پر کیس دوسری عدالت منتقل
08 مئی 2019 (18:33) 2019-05-08

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ، عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت دعوی میں جج تبدیلی کی درخواست کی سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جج ہتک عزت دعوی میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ان کے پاس شواہد بھی موجود ہے ،وہ میراموقف بھی نہیں سنتے ،سیشن جج نے میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی اور کیس ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیا، ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ 11 مئی کوسماعت کریں گے۔


ای پیپر