Image Source : NNI

خلا میں بھی بھارت کو شکست ؟پاکستان نے زبردست اعلان کر دیا
08 May 2019 (18:24) 2019-05-08

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کلینڈر 15ویں روزے سے پہلے آجائے گا،جس کے بعد وہ کابینہ کے پاس جائے گا ، تمام علماءہمارے لئے قابل احترام ہیں،2022میں ہمارا پہلا خلاءباز خلاءمیں جائے گا ، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان حلال اتھارٹی اب فعال ہو جائے گی، ہم تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے،پورے ملک میں 1500کے قریب سرکاری سکولوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بنائیں گے ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا ، ہم نے کوشش کی کہ ایڈورٹائزمنٹ کے نظام میں شفافیت آئے ، ہم نے پوری کوشش کر کے ایڈورٹائزمنٹ ریٹ کو 70فیصد کم کرایا جبکہ ایک ارب روپے کے قریب ایڈورٹائزمنٹ بجٹ سے بچا کر حکومت کو دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پاس تین یونیورسٹیاں ہیں ،تینوں یونیورسٹیاں ہر ڈویژن سے دس سکول منتخب کریں گی ، ہر ڈویژن میں سے تیس سکول منتخب کئے جائیں گے جن میں نویں ،دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریاں دیں گے ، ہم ان سکولوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بنائیں گے ، پورے ملک میں 1500کے قریب سرکاری سکول سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بن سکیں گے ، وزیراعظم ہاﺅس میں بھی یونیورسٹی بن رہی ہے جس میں آٹھ شعبے بنائے جا رہے ہیں ،2022میں ہمارا پہلا خلاءباز خلاءمیں جائے گا ، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگست میں ہم آل پاکستان سائنس فیئر اسلام آبادمیں منعقد کرائیں گے جس میں کسی نے بھی کوئی ایجاد کی ہے ہم اس ایجاد کو پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھی سولر پر لے کر جارہے ہیں ، 30قصبوں کو منتخب کریں گے جنہیں پارلیمانی گروپ کی مدد سے صاف پانی فراہم کیا جائے گا ، ویسٹ سے انرجی بنانے کے منصوبے کےلئے 16قصبوں کو چنا ہے ، پاکستان حلال اتھارٹی اب فعال ہو جائے گی، ہم تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق ہمارا گلے پانچ سال کا کلینڈر 15ویں روزے سے پہلے آجائے گا پھر وہ کابینہ کے سامنے جائے گا ، تمام علماءہمارے لئے قابل احترام ہیں


ای پیپر