داتا دربار دہشت گردی کے باوجود پاکستانیوں کے حوصلے بلند
08 May 2019 (17:59) 2019-05-08

لاہور: لاہور خود کش حملے کے عینی شاہد اور ٹریفک وارڈن نے کہا ہے کہ ہم پولیس والے گھر سے نکلتے ہی شہید ہونے کیلئے ہیں، دہشت گرد اپنے دماغوں سے یہ بات نکال دیں کہ وہ اس طرح کے حملوں سے ہمیں خوف زدہ کرسکتے ہیں، ہم اور پوری قوم ان کے خلاف متحد ہے۔

دہشت گردی کی تفصیلات سے متعلق ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ پر 10 سے 12 سال کے دو بچے تھے، جو شدید زخمی تھے انہیں اسپتال منتقل کرایا۔ کچھ راہ گیر اور ایلیٹ فورس کے جوان تھے۔جب میں نے ایلیٹ فورس کے ایک زخمی جوان کو نکالا تو اس نے منہ سے ہلکی آواز میں ہیلپ بولا لیکن وہ اتنا شدید زخمی تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات زیادہ نہیں تھے۔

ٹریفک وارڈن نے کہا کہ میں دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پولیس والے گھر سے نکلتے ہی شہید ہونے کیلئے ہیں، دہشت گرد اپنے دماغوں سے یہ بات نکال دیں کہ وہ اس طرح کے حملوں سے ہمیں خوف زدہ کرسکتے ہیں، ہم اور پوری قوم ان کے خلاف متحد ہے، میں حلف لے کر یہ بات کرتا ہوں کہ میرا روزہ ہے مگر میرا دل اس وقت ان لوگوں کو دیکھ کر دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ ان شہید ہونے والوں میں آج میں کیوں نہیں تھا۔


ای پیپر