فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور داتا دربار کے باہر پولیس وین کے قریب دھماکا، 10 افراد شہید
08 May 2019 (09:22) 2019-05-08

لاہور: امن کے دشمنوں نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا، داتا دربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک دھماکا، دھماکے میں10 افراد شہید،20 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، حملے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیے اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس کچھ دیر بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔


ای پیپر