Photo Credit Yahoo

چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا
08 مئی 2018 (22:57) 2018-05-08

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا، جو ان کی سربراہی میں اتوار کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے پچھلے کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے تنگ آکر عوام نے کئی بار عدالت سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی ۔


ای پیپر