Photo Credit Yahoo

بھارتی کپتان کوہلی بھی بریانی کے دیوانے نکلے
08 مئی 2018 (21:55) 2018-05-08

ممبئی :ویسٹ انڈیزکے بولر کیسرک ولیمز کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی بریانی کے دیوانے بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات حید ر آباد ی بریانی کے خوب مزے اڑارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کرکٹر محمد سیراج سے ملنے ان کے گھر حیدر آباد گئے جہاں ان کی تواضع حیدر آبادی بریانی سے کی گئی جسے کھاکر ویرات نا صرف لطف اندوز ہوتے نظر آئے بلکہ شائقین بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔


ای پیپر