File Photo

مسلم لیگ ن کے روح رواں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
08 مئی 2018 (21:42) 2018-05-08

چکوال:پاکستان تحریک انصاف میں جہاں پورے ملک بھر سے لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، وہیں پنجاب میں ضلع چکوال کے حلقہ PP22میں بیش بہا تبدیلی کے اثرات نمایاں نظر آ رہے ہیں ۔ حلقہ PP22میں PTIصوبائی اسمبلی کے اُمیدوار راجہ طارق افضل کی پیش قدمی۔یوسی دوالمیال میں پاکستان مسلم لیگ ن (سیتھی گروپ) کے روح رواں ، ملک محمد افضل رئیس آف آرڑ مگھال کی تمام دوست و احباب اور برادری کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

ملک محمد افضل کا کہنا تھا کہ میں اور میری تمام برادری دوست واحباب کی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان شاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے دن رات محنت کریں گے ، اور آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ ہماری اُمیدوں پر پورا اُتریں گے۔جب کہ اپنے خطاب میں راجہ طارق افضل کالس نے کہا کہ ہم یقینا اُس راستے کے راہی ہیں جس کی منزل پاکستان کی ترقی ہے ، آپ کا اور آپ کے دوست واحباب و برادری کے میرے اور میرے قائد کے قافلے میں شامل ہونے پر میں اور میری پارٹی آپ کی انتہائی مشکور ہے ،ہم حتی الوسع کوشش کریں گے کہ آپ کی امنگوں کے مطابق آپ کی خدمت سرانجام دے سکیں۔

اور نیک نیتی سے آپ کے مسائل حل کریں ۔ملاقات میں موجود برادری و دوست احباب کے شرکاءمیں ملک محمد ناصرسابقہ اُمیدوار برائے چیئرمین PTIیوسی دوالمیال ، اُمیدوار برائے چیئرمین ملک اصغر حیدری،راجہ سکندر ڈلوال،ملک صیام یعقوب ، دوالمیال،ڈاکٹر ملک محمد قیوم، مگھال،ملک اعجاز ،مگھال ودیگر عمائدین شامل تھے۔ جب کہ راجہ طارق افضل کالس کے ہمراہ سید نجم الحسن کاظمی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چکوال،ڈاکٹر مظہر حسین آرگنائزر یوسی چوآ گنج علی شاہ،راجہ قمر زمان سابقہ جنرل کونسلر،راجہ اختر حسین کیانی،چوہدری محمد فاروق،سنیئر صحافی بابو اُلفت حسین شامل تھے۔جب کہ اختتام پر تمام عمائدین و دوست واحباب کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔


ای پیپر