Photo Credit Yahoo

بلاول بھٹو کی کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش
08 مئی 2018 (21:10)

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، اب اسے خراب ہونے نہیں دیں گے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو پیپلز پارٹی کے چودہ بیگناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، شہید کارکنوں میں زیادہ کا تعلق ایسٹ سے تھا اس لئے حکیم سعید گراﺅنڈ کا انتخاب کیا۔

ہم نے جلسے کی اجازت کیلئے تمام قانون تقاضے پورے کئے مگر تحریک انصاف نے ہمیشہ بارہ مئی مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا، ان کے پاس بارہ مئی کو منانے کیلئے کیا ہے، ہم تو شہدا کی یاد میں جلسہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھراﺅ کیا گیا۔

انہوں نے کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کیلئے کوئی جگہ تلاش کر دیں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گراﺅند میں جلسہ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا اس کے اس کے باوجود شہر کے امن کیلئے یہ پیشکش کر رہا ہوں، کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، خراب ہونے نہیں دیں گے۔


ای پیپر