File Photo

پاک افغان سر حد ،پاک فوج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
08 مئی 2018 (20:21) 2018-05-08

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوجستان کے علاقے پنجپائی کے مقام پر پاک ا فغان سرحد کے ساتھ ساتھ سرحدی باڑ پر کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ باڑلگانے سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جائےگی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوجستان کے علاقے پنجپائی کے مقام پر پاک ا فغان سرحد کے ساتھ ساتھ سرحدی باڑ پر کام کا افتتاح کیا اور اس موقع پر آرمی چیف نے قبائلی عمائدین اورمقامی افرادسے ملاقات کی اور باڑلگانے میں تعاون پرقبائلی عمائدین کاشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ باڑلگانے سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھی جائےگی۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزینجواور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ باڑ لگنے سے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحمل روکنے میں مدد ملے گی ،سرحد پر قانونی نقل وحرکت مخصوص کراسنگ پوائنٹ سے ہوگی ۔آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت سے تعاون کریں گے ، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کوٹہ سسٹم پر انحصار نہ کرے ،بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی دیگر شہریوں کی طرح ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے ، مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے امن کا حصول ممکن بنایا ، کچھ عناصر انارکی پھیلانے کےلئے نوجوانوں کے ذہن خراب کر رہے ہیں ، پاک فوج ہر حال میں مادر وطن کا دفاع کرے گی ۔آرمی چیف نے نسٹ کوئٹہ کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ،30ایکٹر پر محیط کیمپس منصوبے پر 2.5ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔ کیمپس میں صوبے کی ضروریات کے مطابق طلباءکو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جائےگا ۔آرمی چیف نے یونیورسٹیز کے طلباءسے بھی ملاقات کی ۔


ای پیپر