Photo Credit Yahoo

نیب کا نواز شریف کیخلاف 4.9بلین ڈالر منی لانڈرنگ بھارت بھجوانے کا سنسنی خیز انکشاف
08 مئی 2018 (16:06) 2018-05-08

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9 بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمنٹس بک 2016 میں موجود ہے۔ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9 بلین ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔


ای پیپر