File Photo

لاہور میں طیارہ گر کر تباہ
08 مئی 2018 (15:54) 2018-05-08

  لاہور : لاہور کے علاقے گارڈن ٹا ﺅ ن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔منگل کو طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو ناگریز وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، طیارہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب گرا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

طیارہ ایک مکان کی دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ الٹرا لائٹ تھا جس نے ائیر بورن کمپنی کے ہینگر سے پرواز کےلیے اجازت لی تھی، طیارے میں دو پائلٹ تھے، حادثے میں ٹرینر محمد فہیم اور کو پائلٹ ہشام معمولی زخمی ہوئے۔


ای پیپر