پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
سورس:   فائل فوٹو
08 مارچ 2021 (22:56) 2021-03-08

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا اور 26 مارچ کو چل کر 30 مارچ تک قافلے منزل پر پہنچنا شروع ہو جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں قیام کی حکمت عملی پر 15 مارچ کو دوبارہ غور کیا جائے گا. 

پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ کیلئے امیدوار  نامزد کیا  ہے اور ڈپٹی چیئر مین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا اور کمیٹی میں طاہر بزنجو، راجہ پرویز اشرف، حافظ عبدالکریم شامل ہوں گے، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کلچر ہماری اقدار کی عکاسی نہیں کرتا کیونکہپی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کی جو تربیت کی وہ سڑکوں پر نظر آئی جبکہ (ن) لیگی رہنماؤں پر پی ٹی آئی کےغنڈوں نے حملہ کیا اور مریم اورنگزیب کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے بتایا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا اور 26 مارچ کو چل کر 30 مارچ تک قافلے منزل پر پہنچنا شروع ہو جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں قیام کی حکمت عملی پر 15 مارچ کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔ غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت ختم کرنے کیلئے قوم کردار ادا کرے جبکہ اعتماد کا ووٹ او رقومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی ہے اور اجلاس آئین کے تحت نہیں بلایا گیا تھا اور وزیر اعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی کا انتخاب غلط تھا تو آپ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیا ضرورت پڑی اور اس کا مقصد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانا ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈے جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکتے جبکہ لانگ مارچ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے اور تحریک کو نتیجہ خیز ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ 

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر