PM Imran Khan Big Statement about Senate Election
08 مارچ 2021 (20:11) 2021-03-08

 اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئی ہیں،یوسف رضا گیلانی نے اخلاقیات کی دھجیاں اْڑائیں، قوم ان کی حرکتیں دیکھ رہی ہے،الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا،  ڈسکہ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کیا۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی،وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے پیسے کے بیانیے کو اْجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا،  ڈسکہ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کیا۔وزیر اعظم نے کہ اکہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے اخلاقیات کی دھجیاں اْڑائیں، قوم ان کی حرکتیں دیکھ رہی ہے۔

 عمران خان نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہمارا بیانیہ صحیح ثابت ہوا،سب نے دیکھ لیا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،نااہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آگیا، اب پیسہ کے زور پرمنتخب شخص چیئرمین سینیٹ کاخواب دیکھ رہاہے، کرپشن اور پیسے کے سیاست میں استعمال کاعملی مظاہرہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں دیکھ لیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ کرپٹ شخص کوایوان بالاکے سب سے بڑے منصب پرمنتخب کرانے کیلئے سرگرم ہے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ  پی ڈی ایم کے خلاف مزید فعال ہوں،وزیراعظم نے کہاکہ الیکشن ہارگئے ہمارا بیانیہ جیت گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مہنگائی اور عام آدمی کی آسانی ترجیح ہے عوام کو آگاہ کریں۔چیئر  سینیٹ کے الیکشنز پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ٹاسک سونپ دیا۔،وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشنز پر پیسہ کے استعمال پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کردی۔


ای پیپر