Sheikh Rasheed Big Statement
08 مارچ 2021 (19:37) 2021-03-08

 اسلام آباد :پی ڈی ایم کے اہم ترین اجلاس میں جہاں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا دینے کی سفارشات پیش کی گئیں وہیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔

شیخ رشید نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس اور فوج نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کی، اس ملک میں ہماری افواج اور پولیس نے اپنی شہادتوں سے دہشتگردوں کو شکست دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز بھی 5 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، اللہ کو منظور ہوا تو دہشت گردی ختم ہوگی اور امن ہوگا،شیخ رشید کا کہنا تھا ایک دفعہ پھر دہشتگرد اکھٹے ہورہے ہیں ،،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں بقایا تین ناکے بھی ختم کر رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی پارلیمنٹ کے باہر ہوا غلط ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، اپوزیشن قائدین کو بھی پریس کانفرنس کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا اور مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی،شیخ رشید نے فائرنگ کرنے والے مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کوہر ممکن طبی سہولت دی جائے، مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،جلدحراست میں ہوں گے۔


ای پیپر