کرکٹر محمد حفیظ کو عمران خان کو مبارکباد دینا مہنگی پڑگئی
سورس:   File photo
08 مارچ 2021 (19:11) 2021-03-08

لاہور،وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دینے پر لیگی خاتون رہنما حنا بٹ کرکٹر محمد حفیظ پر برس پڑیں

کرکٹر محمد حفیظ نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے ووٹ پر وزیراعظم کا ماسٹر اسٹروک۔

محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر (ن) لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اور آپ اب ایک ووٹ چور کی حمایت کررہے ہیں لہذا بہتر ہے کہ اپنا منہ بند کریں اور سیاست پر تبصرہ کرنے کے بجائے کرکٹ کھیلیں۔

سوشل میڈیا پر محمد حفیظ کی عمران خان کو مبارکباد اور ن لیگی خاتون رہنما حنا بٹ کی اس گفتگو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ کسی نے کہا کہ محمد حفیظ نے کپتان عمران خان کی کامیابی پر مبارکباد دی تو کسی نے کہا کہ حنا بٹ عمران خان کی کامیابی کا ذکر بھی نہ سن سکیں ۔ 


ای پیپر