یمن ,مہاجرین کےحراستی مرکز میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک , متعدد زخمی
08 مارچ 2021 (14:07) 2021-03-08

  یمن میں مہاجرین  کےحراستی مرکز میں  آگ لگنے  سے8 افراد ہلاک جبکہ 170 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں مہاجرین کے حراستی مرکز میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی ۔رپورٹ کے مطابق آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ  ہو سکتی ہے ۔تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کے لئے بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت آئی او ایم کےریجنل ڈائریکٹر کارمیلہ گوڈو نے ایک ٹویٹر پوسٹ کےمیں کہا کہ اتوار کے روز لگنے والی آگ سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔ 

آئی او ایم کا ادارہ  زخمیوں کے لئے ہنگامی صحت کی دیکھ بھال فراہم کررہا تھا ، جن میں 90 سے زیادہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ایسوسی ایٹ پریس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امیگریشن حراستی مرکز ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 700 کے قریب افراد پر مشتمل ہے ۔

حوثی باغیوں کے زیر انتظام ہے ، جو صنعا سمیت یمن کے وسیع حصوں پر قابض ہیں ، کیونکہ انہوں نے 2014 کے آخر میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔


ای پیپر