New Zealand, series, Australia, fifth T20, Pakistan, PSL, PCB
08 مارچ 2021 (11:10) 2021-03-08

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 143 رنز کا ٹارگٹ دیا ، مہمان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ نے 44 رنز بنائے جبکہ ایش سوڈھی نے تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ نے 15ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا ۔

مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹیم نے جیت کے لیے کوشش تو بہت کی لیکن مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگلی سیریز میں کھلاڑیوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا ، آئندہ میچوں میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے ۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دنیا کی تمام ٹیمیں بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ۔


ای پیپر