Pakistan, pandemic, 22 patients, death, NCOC, WHO
08 مارچ 2021 (10:26) 2021-03-08

لاہور: ملک بھر میں عالمی وباء کے مہلک وار جاری ، مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ۔

24 گھنٹے میں ایک ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 34 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے ۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ ، 92 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 5 لاکھ ، 60 ہزار ، 458 افراد صحت یاب ہوئے ۔

دوسری جانب بڑھتے کیسز کے خدشہ کے پیش نظر پشاور کے کئی علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں وبا سے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ ، 74 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ 26 لاکھ سے زائد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 9 کروڑ ، 29 لاکھ ، 57 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ادھر آج سے برطانیہ میں بیرون ملک جانے والے افراد کو تحریری طور پر ائیرپورٹ پر باہر جانے کی وجہ بیان کرنا پڑے گی ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وبا کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان ، کیلیفورنیا میں وبا سے 53 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

اٹلی کے تمام شہریوں کو ویکسین موسم گرما کے اختتام تک میسر ہوسکے گی جبکہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کے مطابق ملک میں وبا سے متعلق بندشیں مزید سخت کرنے کی ضرورت ہوگی ۔


ای پیپر