Pakistani women, immense services, honor, nation, Army Chief, General Qamar Javed Bajwa
08 مارچ 2021 (09:53) 2021-03-08

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں ۔

یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا 52 فیصد ہیں ، خواتین مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔

افواج پاکستان نے خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں ، خواتین پہلے صرف طب کے شعبے سے وابستہ تھیں لیکن آج وہ مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

خواتین کور آف سگنلز ، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجیئرنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ خواتین آرڈیننس ، آرمی سروسز کور ، میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

اس کے علاوہ ایجوکیشن برانچ ، ایڈمن اینڈ سروسز ، پبلک ریلیشنز میں خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی زندہ مثال ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل ہیں ۔

اسی طرح میجر جنرل شاہدہ ملک افواج پاکستان میں خدمات انجام دے چکیں ۔


ای پیپر