CTD operation, Mastung, terrorists, banned outfit, Pakistan, Balochistan
08 مارچ 2021 (09:33) 2021-03-08

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے ، کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ، ہلاک دہشت گردوں سے 10 کلو بارود ، ڈیٹونیٹرز اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں ۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سول ہسپتال پہنچا دی گئیں ہیں ۔

ادھر اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں کنٹینر چوک پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ، شہید پولیس اہلکار قاسم کا تعلق خوشاب سے تھا ۔

پولیس نے 3 مشکوک مجرمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، مبینہ ملزمان نے جی 13 میں نوجوانوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا جائے وقوعہ اور پمز ہسپتال کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی قیادت میں پتنگ ساز و فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے پتنگ فروش و ساز گرفتار کرلیے ۔

ملزم شکیل سے 35 تیار پتنگیں ، 250 بانسی تیلے ، 60 بانس اور آلات پتنگ سازی برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کرتا تھا ۔ ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایس پی سٹی فراز احمد کا کہنا ہے پتنگ بازی و فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔


ای پیپر