Switzerland, citizens, votes, women, niqab, burqa
08 مارچ 2021 (09:11) 2021-03-08

لندن: سوئٹزر لینڈ میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے سوال پر عوامی ریفرنڈم ۔ ووٹنگ میں لوگوں نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا ۔

لوگوں نے مظاہروں میں شریک افراد پر بھی ماسک اور رومال سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی کے حق میں ووٹ دیا ۔ ریفرنڈم کی بنیاد پر پابندیاں منظور ہونے کی صورت میں حکام کو اس سے منسلک قوانین تشکیل دینا ہوں گے ۔

سوئٹزر لینڈ کی دو ریاستوں میں برقعے اور نقاب کے خلاف پہلے سے قوانین لاگو ہیں ۔ لوگوں کو مذہبی یا ثقافتی تقاریب اور وبا جیسی طبی وجوہات کی بنا پر ماسک پہننے یا چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی ۔ قومی سطح پر پابندی منظور ہونے کی صورت میں سوئٹزر لینڈ بھی متنازعہ پابندیاں لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ۔

سوئس حکومت نے لوگوں سے ریفرنڈم میں پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی تھی ، تاہم ملک کی نیشنل پیپلز پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کا کہنا ہے کہ برقعہ اور نقاب سوئس روایات کے منافی ہیں ۔

دوسری جانب پوری دنیا میں خواتین کے حقوق اور آزادی کے حوالے سے عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔


ای پیپر